QR CodeQR Code

سندھ کے نگراں وزیراعلیٰ کے لئے تین نام سامنے آگئے

17 May 2018 02:27

پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت اور سندھ حکومت کے درمیان ہونے والی بات چیت میں جسٹس ریٹائرڈ غلام سرور کورائی کا نام بھی زیر غور آیا، تاہم اپوزیشن سے اتفاق رائے نہ ہونے کے خدشے کے تحت این ڈی خان، ناصر اسلم زاہد اور سید مرتضی وہاب کے نام زیر غور آسکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ میں نگراں وزیراعلیٰ کے لئے تین نام سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت نے نگراں وزیر اعلی کے لئے این ڈی خان، ناصر اسلم زاہد اور سید مرتضی وہاب کے ناموں پر اتفاق کیا ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے تینوں افراد کے ناموں کی تجویز کا مقصد اپوزیشن سے اتفاق رائے کیلئے ہے تاکہ یہ معاملہ الیکشن کمیشن جائے بغیر ہی حل ہوجائے۔ پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت اور سندھ حکومت کے درمیان ہونے والی بات چیت میں جسٹس ریٹائرڈ غلام سرور کورائی کا نام بھی زیر غور آیا، تاہم اپوزیشن سے اتفاق رائے نہ ہونے کے خدشے کے تحت این ڈی خان، ناصر اسلم زاہد اور سید مرتضی وہاب کے نام زیر غور آسکتے ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی دعوی کیا کہ این ڈی خان اور سید مرتضی وہاب کے ناموں پر اپوزیشن اختلاف کر سکتی ہے تاہم ناصر اسلم زاہد کے نام پر اپوزیشن رضامند ہو سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 725256

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/725256/سندھ-کے-نگراں-وزیراعلی-لئے-تین-نام-سامنے-آگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org