QR CodeQR Code

حکومت لاپتہ افراد کی بازیابی پر کام کر رہی ہے، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ

17 May 2018 10:16

اجلاس میں پولیس سمیت دیگر حساس اداروں کی افسران بھی شریک تھے۔ ایڈیشنل سیکرٹری نے صوبے کے مختلف علاقوں سے لاپتہ افراد کی بازیابی اور برآمدگی کے حوالے سے اقدامات کو چیک کیا۔ محکمہ داخلہ نے اس سلسلے میں پولیس ریکارڈ کی پڑتال کی اور مسنگ پرسن کے حوالے سے بریفنگ لی۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ پنجاب محمد طاہر وٹو نے کی۔ اجلاس میں پولیس سمیت دیگر حساس اداروں کی افسران بھی شریک تھے۔ ایڈیشنل سیکرٹری نے صوبے کے مختلف علاقوں سے لاپتہ افراد کی بازیابی اور برآمدگی کے حوالے سے اقدامات کو چیک کیا۔ محکمہ داخلہ نے اس سلسلے میں پولیس ریکارڈ کی پڑتال کی اور مسنگ پرسن کے حوالے سے بریفنگ لی۔ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ حکومت لاپتہ افراد کی بازیابی پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد اگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی تحویل میں ہوئے تو انہیں بھی قانون کے مطابق مقدمات درج کرکے کیسز کا ٹرائل کروایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 725279

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/725279/حکومت-لاپتہ-افراد-کی-بازیابی-پر-کام-کر-رہی-ہے-ایڈیشنل-سیکرٹری-داخلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org