0
Thursday 17 May 2018 10:21

ضرورت مندوں کی حاجت روائی بہترین عبادت ہے، طاہرالقادری

ضرورت مندوں کی حاجت روائی بہترین عبادت ہے، طاہرالقادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کہتے ہیں کہ مفلوک الحال طبقات کی مدد کرنا رمضان المبارک میں بہترین عمل ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے ملت اسلامیہ کو ماہ مقدس کی آمد پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک ایثار، قربانی، تقوی، عبادت، توبہ اور استغفار کا درس دیتا ہے، ضرورت مندوں کی حاجت روائی بہترین عبادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرم (ص) نے غریبوں اورمحتاجوں سے حسن سلوک کی تعلیم دی۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک ہمدردی وغم خواری کا مہینہ ہے، اس کی برکات سے فائدہ اٹھانے والے خوش قسمت ہوتے ہیں، خوش ںصیب ہیں وہ لوگ جن کی زندگیوں میں رحمتوں کی بہار کا یہ مہینہ آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی عبادت انسانیت کی خدمت ہے، اس ماہ میں بڑھ چڑھ کر نیکی کے کاموں میں حصہ لے کر رب کریم کی خوشنودی حاصل کی جا سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 725280
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش