0
Thursday 17 May 2018 10:36

وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری، ملکی سلامتی اور معاشی صورت حال سمیت گیارہ نکاتی ایجنڈا زیر غور

وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری،  ملکی سلامتی اور معاشی صورت حال سمیت گیارہ نکاتی ایجنڈا زیر غور
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سلامتی اور معاشی صورت حال سمیت گیارہ نکاتی ایجنڈا زیر غور ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران سرکاری اداروں میں حکام کے تقرر اور مختلف ملکوں کے ساتھ معاہدوں کی منظوری بھی دی جائے گی۔ جبکہ اطلاعات تک رسائی کا قانونی مسودہ بھی اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال بھی صحت یابی کے بعد وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شریک ہیں۔ ارکان کابینہ نے گرمجوشی سے احسن اقبال کا استقبال کیا اور صحت یابی پر انہیں مبارکباد دی۔ احسن اقبال نے کابینہ ارکان کی جانب سے دعاؤں اور نیک خواہشات کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ اس ماہ کی 6 تاریخ کو وزیر داخلہ احسن اقبال پر نارووال کے علاقے کنجروڑ میں اُس وقت قاتلانہ حملہ کیا گیا جب وہ جلسہ گاہ سے روانہ ہو رہے تھے، گولی چلانے والے ملزم عابد حسین کو موقع سے ہی گرفتار کرلیا گیا، جبکہ احسن اقبال کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کرکے طبی امداد دی گئی۔ بعدازاں احسن اقبال کو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ہیلی کاپٹر میں نارروال سے لاہور منتقل کیا گیا، جہاں سروسز اسپتال میں ان کی سرجری کی گئی۔ وزیرداخلہ کو 14 مئی کو اسپتال سے ڈسچارج کرکے گھر منتقل کردیا گیا تھا اور ڈاکٹروں نے انہیں کچھ دن آرام کا مشورہ دیا تھا۔

 
خبر کا کوڈ : 725282
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش