QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سی ایم ہاؤس خالی کردیا

17 May 2018 17:31

مراد علی شاہ نے اسمبلی کی مدت پوری ہونے سے قبل ہی کراچی میں چیف منسٹر ہاؤس خالی کردیا جس کے بعد ان کا خاندان اپنی نجی رہائش گاہ منتقل ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سرکاری امور کی انجام دہی کے لئے سی ایم ہاؤس کے دفتر آرہے ہیں جب کہ انہوں نے اپنے پروٹوکول میں بھی کمی کردی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سی ایم ہاؤس خالی کردیا۔ ملک میں موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی 5 سالہ مدت پوری کررہی ہیں جس کے تحت قومی اسمبلی 31 مئی کو تحلیل ہوجائے گی جب کہ سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلی 28 مئی، پنجاب اسمبلی 31 مئی کو تحلیل ہوگی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسمبلی کی مدت پوری ہونے سے قبل ہی کراچی میں چیف منسٹر ہاؤس خالی کردیا جس کے بعد ان کا خاندان اپنی نجی رہائش گاہ منتقل ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سرکاری امور کی انجام دہی کے لئے سی ایم ہاؤس کے دفتر آرہے ہیں جب کہ انہوں نے اپنے پروٹوکول میں بھی کمی کردی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 725414

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/725414/وزیراعلی-سندھ-مراد-علی-شاہ-نے-سی-ایم-ہاؤس-خالی-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org