QR CodeQR Code

آئی ایس او ماہ صیام کا پہلا عشرہ "قرآن و خود سازی" کے عنوان سے منائے گی

18 May 2018 18:05

مرکزی سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ ماہ صیام ہمیں استقامت، اخوت و بھلائی کا درس دیتا ہے، "انسان محور کائنات" دس روزہ تربیتی ورکشاپ نیو مری میں 7 رمضان المبارک سے ہوگی جس میں ملک بھر سے نوجوان شریک ہوں گے جن کی فکری تربیت کی جائے گی تاکہ وہ وطن عزیز کیلئے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر میثم جعفری نے لاہور میں خصوصی نشست میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او پاکستان ماہ صیام کے پہلے عشرہ کو عشرہ قرآن و خودسازی کے نام سے منائے گی، اس سلسلہ میں یونٹس و ڈویژنز میں قرآن و روزہ کی اہمیت و فضیلت کے حوالے سے دروس انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماہ صیام ہمیں استقامت، اخوت و بھلائی کا درس دیتا ہے، ماہ رمضان المبارک میں اللہ تعالی کی رحمت عروج پر ہوتی ہے، روزہ صبر، ہمدردی کا نام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں دعا و مناجات کی محافل کے انعقاد کا مقصد فلسفہ خودسازی کو درک کرنا ہے، اس لئے عشرہ قرآن و خود سازی کے حوالے سے جہاد نفس، حب دنیا فلسفہ آداب روزہ اور قرآن دستور حیات کے عنوانات پر دروس انعقاد کئے جائیں گے۔ میثم جعفری نے بتایا کہ ماہ تزکیہ تفس کی مقدس سعادتوں سے مستفید ہوتے ہوئے ملک بھر کی تمام جامعات کے طلباء کی فکری، نظریاتی اور اخلاقی تربیت کیلئے بھمبروٹ سیداں مری میں 7 سے 17 رمضان المبارک تک "انسان محور کائنات" تربیتی ورکشاپ ہوگی۔ ورکشاپ میں علماء کرام اخلاق، سیرت، احکام اور قرآنی موضوعات پر خصوصی دروس دیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 725568

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/725568/آئی-ایس-او-ماہ-صیام-کا-پہلا-عشرہ-قرآن-خود-سازی-کے-عنوان-سے-منائے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org