0
Friday 18 May 2018 18:16

لاہور، کل مسالک ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

لاہور، کل مسالک ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ کل مسالک ورلڈ پاسبان ختم نبوت، جے یو آئی، جے یو پی، جماعت اسلامی، جماعت الدعوۃ، مجلس احرار اسلام، جمعیت اہلحدیث، جمعیت اہلسنت، تحریک ملت جعفریہ اور تنظیم علما و مشائخّ اہلسنت کے زیر اہتمام جمعہ 18 مئی کو دہشتگرد اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں درجنوں مظلوم فلسطینیوں کی المناک شہادت اور بیسیوں کے شدید زخمی کئے جانے کیخلاف ملک گیر احتجاج اور مظاہرے کیے گئے جس کے تحت ملک بھر کی ہزاروں مساجد میں علماء نے بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کے قیام اور ہزاروں نہتے فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیل کی وحشیانہ فائرنگ کیخلاف بھرپور صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے لاکھوں عوام الناس سے مذمتی قرار دادیں پاس کرائیں، نیز المیہ القدس پر عالمی اداروں، و مہذب دنیا کی مجرمانہ خاموشی لاہور و دیگر شہروں کی بڑی بڑی مساجد کے باہر بعد نماز جمعہ اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف بھرپور احتجاجی جلوس نکالے اور مظاہرے کیے گئے۔ لاہور مسلم مسجد کے باہر ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے کارکنوں نے علامہ محمد ممتاز اعوان کی قیادت میں ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا اور امریکہ و اسرائیل کیخلاف شدید نعرہ بازی کی مظاہرین نے المیہ فلسطین پر اقوام متحدہ و سلامتی کونسل کی مجرمانہ خاموشی کیخلاف یو این او کا پرچم پاؤں تلے روند کر شدید احتجاج کیا۔ علامہ ممتاز اعوان و دیگر مقررین نے مسلم ممالک سے امریکہ کا مکمل سفارتی بائیکاٹ اور اسرائیل کو جنگی مجرم قرار دلوانے کیلئے اپنا بھرپور و موثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ عالم اسلام متحدہ ہوکر عالم کفر کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں جو شیطانی قوتوں کا واحد علاج ہے۔
خبر کا کوڈ : 725569
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش