QR CodeQR Code

استعماری طاقتیں عالم اسلام کیخلاف متحد ہو کر کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں، ذکراللہ مجاہد

18 May 2018 19:05

لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی لاہور کے صدر کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں او آئی سی یا اقوام متحدہ کے اجلاسوں سے کچھ نہیں ہو گا بلکہ عملی اقدامات کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل سے مکمل طور پر سفارتی اور معاشی تعلقات کا بائیکاٹ کرنا ہوگا تاکہ امریکہ کیساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات استوار کیے جا سکیں۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی و صدر متحدہ مجلس عمل لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم پر عالمی طاقتوں سمیت ہمارے حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے، موجودہ حالات میں او آئی سی یا اقوام متحدہ کے اجلاسوں سے کچھ نہیں ہو گا بلکہ عملی اقدامات کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل سے مکمل طور پر سفارتی اور معاشی تعلقات کا بائیکاٹ کرنا ہوگا تاکہ امریکہ کیساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات استوار کیے جا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اور بربریت کیخلاف پریس کلب لاہور کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں جماعت اسلامی لاہور کے نائب امیر ضیاء الدین انصاری، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، صدر جے آئی یوتھ لاہور شاہد نوید ملک، صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد، ڈپٹی سیکرٹری ایم ایم اے لاہور چودھری محمود الاحد، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور اے ڈی کاشف و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ استعماری طاقتیں عالم اسلام کیخلاف متحد ہو کر کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں، پوری دنیا میں صہیونی طاقتیں مسلمانوں کیخلاف طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرکے مسلمانوں کو تشدد پسند، دہشتگرد ثابت کرنے پر تل ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل 70 سال سے انسانی حقوق اور اقوام متحدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کیساتھ خون کی ہولی کھیل رہا ہے، موجود حالات میں مسلم امہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 725571

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/725571/استعماری-طاقتیں-عالم-اسلام-کیخلاف-متحد-ہو-کر-کارروائیوں-میں-مصروف-عمل-ہیں-ذکراللہ-مجاہد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org