0
Thursday 17 May 2018 11:10

قدس کے بارے میں ٹرمپ کے اقدام سے مقابلہ کیلئے عرب لیگ کا نیا فیصلہ

قدس کے بارے میں ٹرمپ کے اقدام سے مقابلہ کیلئے عرب لیگ کا نیا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ عرب لیگ کی شوریٰ امریکہ کی جانب سے قدس کے بارے میں کئے جانیوالے فیصلے اور فلسطینیوں کے خلاف صہیونی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے قرارداد کا ایک مسودہ تیار کرنے پر غور کر رہی ہے۔ فلسطین الیوم سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق عرب لیگ نے گذشتہ روز اس غیر معمولی اجلاس کے اختتام پر، جو مستقل نمائندوں کی سطح پر منعقد کیا گیا تھا، اس کونسل کے سیکریٹریٹ کو ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ امریکہ کی جانب سے اپنا سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے اور اس شہر کو صیہونی ریاست کا درالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف ایک عربی پلان تدوین کرے۔ عرب لیگ کے نائب سیکرٹری جنرل حسام ذکی نے کہا کہ اس اجلاس میں امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی اور صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطینی عوام پر جارحیت کے خلاف عربی ممالک کا موقف واضح کرنے کے لئے ایک قرارداد کا جائزہ لے رہی ہے،  طے یہ ہے کہ قرارداد کا یہ مسودہ آج کے عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ جمعہ کے روز صہیونی حکومت کی ناجائز تشکیل کی 70ویں سالگرہ اور مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کے خلاف ہزاروں فلسطینیوں نے غزہ کی پٹی پر احتجاجی ریلی نکالی۔ اس ریلی پر صہیونی فوجیوں کی جانب سے فائرنگ سے 60 سے زیادہ مطلوم فلسطینی شہید اور کئی سو زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 725618
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش