0
Saturday 19 May 2018 14:01
سعودی میڈیا نے محمد بن سلمان کی "نئی" تصاویر شیئر کر دیں

آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا

آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا

اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپریل میں شاہی محل پر ہونے والے حملے کے بعد سے محمد بن سلمان منظر عام پر نہیں آیا اور نہ ہی 28 اپریل کو تفریحی شہر کے افتتاح کے دوران بھی دیکھا گیا تھا۔ تاہم سعودی میڈیا نے ولی عہد محمد بن سلمان کی تازہ تصویر جاری کر دی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کی جاری کردہ تصویر میں ولی عہد مصری صدر، ابوظہبی اور بحرین کے راہنماؤں کے ساتھ  نظر آرہا ہے۔ تصویر میں محمد بن سلمان نے مصر کے صدر السیسی  اور بحرین کے بادشاہ کے کاندہوں پر ہاتھ رکھا ھوا ہے۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے  محمد بن زائد اور محمد بن سلمان نے غیر رسمی انداز میں سر پر کیپ پہن رکھی ہے جبکہ مصری صدر السیسی بھی غیر رسمی لباس پہنے کھڑے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ چند دن قبل کی ان چار عربی ممالک کے لیڈرز کی ملاقات کی تصویر ہے۔


 
العساکر کی جانب سے منتشر کی جانی والی اس تصویر میں کسی قسم کی تاریخ یا وقت معین نہیں ہے کہ جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکے کہ یہ تصویر کس وقت کی ہے جبکہ خود اس نے اس کو چند دن پہلے کی تصویر کہا ہے۔ ایک اور بات جو قابل غور ہے وہ یہ ہے کہ یہ تصویر ان چار ممالک کے سربراہان کی ہے جنہوں نےایک سال قبل قطر سے اپنے تعلقات کو توڑ لیا تھا۔ اس تصویر کو ایسے وقت سامنے لایا گیا ہے جب بین الاقوامی میڈیا یا ان چار ملکوں کے اخباری ذرائع نے اس ملاقات کے بارے میں کوئی خبر منتشر نہیں کی۔ اس تصویر کے ذریعے سعودی عرب کے میڈیا نے محمد بن سلمان کے بارے میں پھیلنے والی افواہوں اور ابھامات کا جواب دینے کی کوشش کی ہے لیکن یہ کوشش آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا کا مصداق ثابت ہو رہی ہے اور پہلے سے بڑھ کر اور زیادہ شکوک و شبہات کا باعث بنی ہے۔ سوال یہ ہے کہ اگر واقعا محمد بن سلمان کسی حادثے کا شکار نہیں ہوا تو کیوں وہ کسی بین الاقوامی میڈیا کے سامنے ظاہر نہیں ہو رہا جبکہ حال ہی میں ترکی میں ہونے والے تعاون اسلامی تنظیم کے ہنگامی اجلاس کے اہم موقع پر بھی غائب رہا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 725743
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش