0
Saturday 19 May 2018 23:44

جب تک مسلم ممالک مشترکہ لائحہ عمل اختیار نہیں کرتے، دشمن کیلئے ترنوالہ بنے رہیں گے، سراج الحق

جب تک مسلم ممالک مشترکہ لائحہ عمل اختیار نہیں کرتے، دشمن کیلئے ترنوالہ بنے رہیں گے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم پر اب تک حکومت اور اپوزیشن کا اتفاق نہ ہونا افسوسناک ہے، نگران وزیراعظم پر اب تک اتفاق ہو جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب سیاستدان کسی معاملے پر متفق نہیں ہوتے تو پھر فیصلے کہیں اور ہوتے ہیں، نگران وزیراعظم ایسا فرد ہونا چاہیے جو شفاف و غیر جانبدارانہ انتخابات کو یقینی بنا سکے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ ادھورا احتساب مزید خرابیوں کا باعث بنتا ہے، اس لیے احتساب کا عمل جلد مکمل ہونا چاہیے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کی آزادی کیلئے عالم اسلام کو طیب اردگان کا ساتھ دینا چاہیے، جب تک مسلم ممالک مشترکہ لائحہ عمل اختیار نہیں کرتے، دشمن کیلئے ترنوالہ بنے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی پریشانی کی سب سے بڑی وجہ بنی ہوئی ہے، طیب اردگان نے جس جرات کا مظاہرہ کیا، پاکستان اور اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو بھی کرنا چاہیے۔
 
خبر کا کوڈ : 725815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش