0
Saturday 19 May 2018 22:10

بھارت نے اپنی ہی سفارتکار کو مجرم قرار دیدیا

بھارت نے اپنی ہی سفارتکار کو مجرم قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی مقامی عدالت نے سابق خاتون سفارتکار مادھوری گپتا کو اہم معلومات پاکستانی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کو فراہم کرنے کے الزام میں مجرم قرار دے دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مادھوری گپتا، اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن میں بطور سفارتکار تعیناتی کے دوران مبینہ طور پر پاکستانی خفیہ ایجنسی کے اہلکار کے عشق میں مبتلا ہو گئیں تھیں اور انہیں ’’اہم معلومات‘‘ فراہم کر دی تھیں۔ نئی دہلی کی سیشن عدالت کے جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بھارتی سفارتکار نے پاکستانی خفیہ ایجنسی کے اہلکار کو وزارتِ دفاع، وزارتِ خارجہ امور اور بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد میں تعینات اہلکاروں اور ان کے اہلِ خانہ سے متعلق معلومات کی تھیں۔ عدالت نے سفارتکار کو مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے اس عمل سے ان اہلکاروں اور ان کے اہلِ خانہ کی زندگیوں کو بھی خطرات لاحق ہو گئے تھے۔

خیال رہے کہ مادھوری گپتا کو آٹھ سال قبل سیکنڈ سیکریٹری پریس اور انفارمیشن تعینات کیا گیا تھا۔ بھارتی سفارتکار کو بائیس اپریل 2010ء میں دہلی پولیس نے سیکریٹ ایکٹ کے تحت دوسرے ملک کے اہلکاروں کو معلومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ خاتون سفارتکار نے ایک صحافی جاوید رشید کی مدد سے پاکستانی اہلکاروں مبشر رضا رانا اور جمشید کو خفیہ معلومات فراہم کی تھیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ مادھوری گپتا نے پاکستانی جمشید کی محبت میں گرفتار ہوکر انہیں یہ معلومات فراہم کی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 725861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش