0
Saturday 19 May 2018 20:37

مسلم لیگ نون پاک فوج کو کمزور نہ کرے، پاک فوج آخری امید ہے، شیخ حسن جعفری

مسلم لیگ نون پاک فوج کو کمزور نہ کرے، پاک فوج آخری امید ہے، شیخ حسن جعفری
اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے نامور بزرگ عالم دین، امام جمعہ والجماعت حجتہ الاسلام شیخ محمد حسن جعفری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون ریاستی اداروں کے خلاف متنازعہ بیان دیکر ریاستی اداروں کو کمزور نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہی قوم کی آخری امید اور آخری سہارا ہے۔ نواز لیگ متنازعہ بیانات دے کر قومی سلامتی کو داو پر لگانے سے گریز کرے۔ شیخ حسن جعفری نے جامع مسجد اسکردو میں ہزاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف نے کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے قتل عام کو روکنے کیلئے سخت ہدایات اور قدامات کئے تھے، اسی سلسلے میں پاک فوج کے کرنل ملکی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آخری امید اور آخری سہارا پاک فوج ہے، جو قومی سلامتی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے۔ مسلم لیگ نون اپنی کرپشن چھپانے کیلئے پاک فوج کو کبھی خلائی مخلوق اور کبھی فرشتوں سے تشبیہ دیکر ریاستی اداروں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر حال میں ریاستی اداروں کے ہاتھ محفوظ کرنا چاہیئیں اور قومی وحدت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انکے ہم آواز ہونے کی ضرورت ہے۔
 
 
 
 
 
خبر کا کوڈ : 725870
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش