QR CodeQR Code

شریف برادران کا جیل کے سوا کوئی ٹھکانہ نہیں، طارق بشیر چیمہ

20 May 2018 17:04

بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل کیو کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ کہ شریف برادران اقتدار کو طول دینے کی خاطر ہر حربہ اور منفی ہتھکنڈے آزما رہے ہیں، نا اہل شخص آئے دن غیر پارلیمانی، غیر سیاسی، غیر اخلاقی زبان استعمال کرکے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور ممبر قومی اسمبلی چودھری طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ شریف برادران نے ملک کو لوٹ لوٹ کر کنگال کر دیا ہے، جیل کے سوا ان کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔ اربوں، کھربوں روپے لوٹنے والوں کی فہرست طویل ہونے لگی ہے، مسلم لیگ (ق) برسراقتدار آکر اشرافیہ سے لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی وصول کرے گی، انہوں نے کہا کہ شریف برادران اقتدار کو طول دینے کی خاطر ہر حربہ اور منفی ہتھکنڈے آزما رہے ہیں، نااہل شخص آئے دن غیر پارلیمانی، غیر سیاسی، غیر اخلاقی زبان استعمال کرکے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے۔


خبر کا کوڈ: 725911

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/725911/شریف-برادران-کا-جیل-کے-سوا-کوئی-ٹھکانہ-نہیں-طارق-بشیر-چیمہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org