0
Sunday 20 May 2018 10:55

سیدہ کائنات خواتین عالم کیلئے اسوہ کامل کا درجہ رکھتی ہیں، فرح ناز

سیدہ کائنات خواتین عالم کیلئے اسوہ کامل کا درجہ رکھتی ہیں، فرح ناز
اسلام ٹائمز۔ منہاج سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز کا کہنا تھا کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا تاریخ بشریت کی نادر، صاحب فضل و کمال شخصیت ہیں، سیدہ کائنات خواتین عالم کیلئے اسوہ کامل کا درجہ رکھتی ہیں، بیٹی، ماں اور اہلیہ کی حیثیت سے انہوں نے وہ ناقابل فراموش کردار پیش کیا جو ہر اعتبار سے بےمثال اور قابل تقلید ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی سیرت طیبہ دنیا بھر کی عورتوں کیلئے مشعل راہ ہے، سیدہ کائنات کے قدموں کی دھول کے صدقے حکمت و بصیرت کی خیرات بٹتی ہے، آج کی عورت اگر عزت و احترام، ترقی و عروج چاہتی ہے تو سیدہ کائنات کے نقش پا کو اپنے لئے مشعل راہ بنا لے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مادہ پرستی کی دوڑ میں ہانپ رہے ہیں جبکہ سکون اللہ کے محبوبین کی قربت و معیت سے میسر ہوتا ہے، جن خواتین نے سیدہ کائنات جیسی عظیم ہستی کو اپنے لئے آئیڈیل اور رول ماڈل بنا لیا دنیاوی و اخروی کامیابی و کامرانی ان کا مقدر بن جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 725958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش