QR CodeQR Code

جمعیت کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، مولانا عبدالغفور حیدری

20 May 2018 14:14

کوئٹہ سے جاری بیان میں‌ جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنماء نے کہا ہے کہ انتظامیہ سینکڑوں سکیورٹی چیک پوسٹس ہونیکے باوجود خواب خرگوش میں ہے۔ قاتل، ڈاکو اور لٹیرے دندناتے پھر رہے ہیں۔ انتظامیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کرے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جمعیت کے کارکنوں کو ان کی امن پالیسی کے تحت ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مولانا حبیب اللہ مینگل کی شہادت کسی قومی المیے سے کم نہیں۔ اس سے قبل میر منیر ملازئی و جمعیت کے دیگر سینکڑوں کارکنوں کیساتھ انتظامیہ کا ناروا سلوک جاری رہا ہے۔ ہم کسی قسم کے تشدد پر یقین نہیں رکھتے۔ پرامن ماحول میں سیاسی جہدوجہد کر رہے ہیں، لیکن صوبے میں ہمارے کارکن محفوظ نہیں۔ صوبائی حکومت امن و امان کی بحالی میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں۔ آئے روز جمعیت کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ اور انہیں بلا جواز تنگ کیا جا رہا ہے، جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انتظامیہ سینکڑوں سکیورٹی چیک پوسٹوں کے باوجود خواب خرگوش میں ہے۔ قاتل، ڈاکو اور لٹیرے دندناتے پھر رہے ہیں۔ انتظامیہ ان واقعات میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کرے۔


خبر کا کوڈ: 726030

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/726030/جمعیت-کے-کارکنوں-کی-ٹارگٹ-کلنگ-پر-خاموش-نہیں-بیٹھیں-گے-مولانا-عبدالغفور-حیدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org