QR CodeQR Code

مزاحمتی رہنماؤں کی برسی کے پیش نظر متعدد علاقوں میں پابندی عائد

20 May 2018 16:25

اطلاعات کے مطابق 21 مئی کو حریت رہنما میرواعظ عمر فاروق کے والد مولوی محمد فاروق اور پیپلز کانفرنس کے بانی عبدالغنی لون کی برسی سے ایک روز قبل بالخصوس سرینگر کے شہر خاص میں حکام نے پابندیاں عائد کی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مزاحمتی رہنماؤں کی برسی کے موقع پر حریت رہنماؤں کی طرف سے عیدگاہ چلو کال کو ناکام بنانے اور ممکنہ احتجاج کے پیش نظر کشمیر کے متعدد علاقوں میں سخت سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 21 مئی کو حریت رہنما میرواعظ عمر فاروق کے والد مولوی محمد فاروق اور جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے بانی عبدالغنی لون کی برسی سے ایک روز قبل بالخصوس سرینگر کے شہر خاص میں حکام نے پابندیاں عائد کی ہیں۔ شہر خاص کے حساس علاقوں میں آج صبح فورسز کی بڑی تعداد حفاظت پر تعینات کی گئی ہے اور ٹریفک کی آمد و رفت روکنے کے لئے خاردار تار بچھادی گئی ہے۔ واضع رہے کہ میرواعظ مولوی محمد فاروق کو 1990ء میں اور خواجہ عبدالغنی لون کو 2002ء میں 21 مئی کو شہید کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 726091

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/726091/مزاحمتی-رہنماؤں-کی-برسی-کے-پیش-نظر-متعدد-علاقوں-میں-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org