QR CodeQR Code

پاکستان کو بھارتی شرانگیزی کا منہ توڑ جواب دینا چاہیے، قاری زوار بہادر

20 May 2018 18:11

شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدری و اظہار تعزیت کرتے ہوئے جے یو پی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بانڈری پر بھارتی فوج کی سرحدی خلاف ورزیاں حد سے تجاوز کرچکی ہیں، پاکستانی فوج ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور موثر جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاری زوار بہادر نے بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے سیالکوٹ ورکنگ بانڈری لائن پر سول آبادی پر بلااشتعال فائرنگ وگولہ باری سے 6 پاکستانی شہریوں کی شہید کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو بھارتی شرانگیزی اور جارحیت کی منہ توڑ جواب دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت شاید ہماری خاموشی کو کمزوری سے تعبیر کرنے لگا ہے، ایسے میں حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ بھارتی سورماﺅں کو ایسا جواب دیں کہ ہندو بنئے کا دماغ درست ہو جائے۔ شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدری و اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بانڈری پر بھارتی فوج کی سرحدی خلاف ورزیاں حد سے تجاوز کر چکی ہیں، پاکستانی فوج ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور موثر جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج کیساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم بھارت سے مقابلے کیلئے متحد ہے اور یہ تمام آپس کے اختلافات پس پشت ڈال کر بھارت کو ایسے جواب دیں گے کہ ان کی آئندہ آنیوالی نسلیں یاد رکھیں گی۔


خبر کا کوڈ: 726111

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/726111/پاکستان-کو-بھارتی-شرانگیزی-کا-منہ-توڑ-جواب-دینا-چاہیے-قاری-زوار-بہادر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org