0
Sunday 20 May 2018 20:22

عمران نیازی پہلے 90 دن کی تبدیلی کا حساب دیں، جاوید ناگوری

عمران نیازی پہلے 90 دن کی تبدیلی کا حساب دیں، جاوید ناگوری
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری اور رکن سندھ اسمبلی جاوید ناگوری، کراچی ڈویژن کے سیکریٹری مالیات خالد لطیف اور ضلع شرقی کے سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عمران نیازی پہلے 90 دن کی تبدیلی کا حساب دیں، تبدیلی کے دعویدار عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے، پاکستان کے باشعور عوام عمران نیازی کے 2013ء میں نوے دن میں سسٹم کی تبدیلی کے دعوے نہیں بھولی اور وہ تبدیلی تین مہینے کے بجائے پانچ سالوں میں بھی کہی نظر نہیں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اور ان کی ٹیم نے ناتجربہ کاری کے سبب خیبر پختونخوا کو مزید پیچھے دھکیل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی سستی شہرت کیلئے کبھی 6 نکات، کبھی 10 نکات، کبھی 100دن کی تبدیلی، کبھی 90 دن کی تبدیلی کی باتیں کرنے والے عوام کو بتائیں کہ 5 سال میں خیبر پختونخوا میں کون سی تبدیلی کے وعدے پورے کئے، جو وہ 100 دن کا ایجنڈا دے کر مزید عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ نے پی ٹی آئی کی ترقی اور تبدیلی کے دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے، عمران نیازی محض ایک کھلاڑی سے زیادہ کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔
خبر کا کوڈ : 726134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش