QR CodeQR Code

قبلہ اول کی آزادی کیلئے سندھ بھر میں القدس ریلیاں نکالی جائیں گی، علامہ ناظر عباس تقوی

20 May 2018 22:24

اپنی رہائشگاہ پر افطار ڈنر سے خطاب میں ایس یو سی رہنما کا کہنا تھا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی کراچی والے رمضان کی سحری اور افطار کے الیکٹرک کی بے حسی اور لاپرواہی کی وجہ سے اندھیرے میں کررہے ہیں، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کرنے والے آج منظر عام سے غائب ہوچکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے اپنی رہائش گاہ پر شیعہ علماء کونسل کے ذمہ داران اور کارکنان کے اعزاز میں دعوت افطار کا اہتمام کیا، جس میں کراچی ڈویزن کے صدر علامہ کامران عابدی، جنرل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز، مسلم رضا، ذوالفقار حیدر سمیت سینئر کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ ناظر عباس تقوی کا خطاب میں کہنا تھا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی کراچی والے رمضان کی سحری اور افطار کے الیکٹرک کی بے حسی اور لاپرواہی کی وجہ سے اندھیرے میں کررہے ہیں، کراچی کے مختلف علاقے اور مقامات جن میں لانڈھی، کورنگی، ملیر، شاہ فیصل، گلشن اقبال، نارتھ کراچی شامل ہیں یہاں کی عوام غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ذہنی مریض ہوچکی ہے، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کرنے والے آج منظر عام سے غائب ہوچکے ہیں جس کے سبب عوام میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے۔ علامہ ناظر کا مزید کہنا تھا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی شیعہ علماء کونسل کی جانب سے پورے سندھ میں قبلہ اول اور مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار ہمددری کے لئے القدس ریلیاں نکالی جائیں گی، صوبہ بھر میں سیمینارز اور لیکچر کا اہتمام کیا جائے گا جس کے لئے کراچی ڈویزن کی جانب سے کمیٹیاں تشکیل دی گی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 726144

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/726144/قبلہ-اول-کی-آزادی-کیلئے-سندھ-بھر-میں-القدس-ریلیاں-نکالی-جائیں-گی-علامہ-ناظر-عباس-تقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org