0
Sunday 20 May 2018 23:06

قصور، سابق رکن صوبائی اسمبلی الیاس خان ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شامل

قصور، سابق رکن صوبائی اسمبلی الیاس خان ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شامل
اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی کے قصور سے تعلق رکھنے والے سابق رکن الیاس خان ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کے دوران سابق رکن اسمبلی الیاس خان اور ان کے ساتھیوں نے شہباز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور مسلم لیگ (ق) کو خیرباد کہہ کر (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جتنی ترقی حالیہ دور میں ہوئی ہے اس کی مثال نہیں ملتی، مسلم لیگ (ن) ملک کی مقبول ترین جماعت ہے، پارٹی نے عوام کی خدمت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ یاد رہے کہ الیاس خان پہلے بھی مسلم لیگ (ن) کا حصہ تھے جنہوں نے پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم ایک مرتبہ پھر وہ (ن) لیگ میں شامل ہوگئے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 726153
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش