0
Sunday 20 May 2018 23:16

کراچی، وزیراعظم عباسی کی امریکی اسکول میں فائرنگ سے جاں بحق پاکستانی طالبہ سبیکا کے گھر آمد

کراچی، وزیراعظم عباسی کی امریکی اسکول میں فائرنگ سے جاں بحق پاکستانی طالبہ سبیکا کے گھر آمد
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی امریکی ریاست ‏ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ سے جاں بحق پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کے گھر گئے، جہاں انہوں نے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ٹیکساس کے سانتا فی ہائی اسکول میں امریکی طالبعلم کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا عزیز شیخ کے کراچی میں واقع گھر پہنچے، جہاں انہوں نے سبیکا کے اہل خانہ سے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ ان کے ہمراہ گورنر سندھ محمد زبیر بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے اہل خانہ سے سبیکا کی ناگہانی موت پر گہرے رنج، دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سبیکا پاکستان کی ہونہار طالبہ تھی، پوری قوم سبیکا کی افسوس ناک موت پر سوگوار ہے اور اللہ تعالیٰ سبیکا کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انتہا پسندانہ رجحانات کسی ایک ملک یا خطے کا نہیں، بلکہ بین الاقوامی مسئلہ ہے، ایسے رجحانات پر قابو پانے کیلئے اصل وجوہات تلاش کرنے اور ان اسباب کے تدارک کی ضرورت ہے، جبکہ بین الاقوامی سطح پر ایک دوسرے کے تجربات سے استفادے کی بھی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 726159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش