0
Sunday 20 May 2018 23:29

ملا فضل اللہ گروپ کے دہشتگردوں کی طرف سے لاہور میں حملوں کا خطرہ

ملا فضل اللہ گروپ کے دہشتگردوں کی طرف سے لاہور میں حملوں کا خطرہ
اسلام ٹائمز۔ نیشنل کائونٹر ٹیرارزم اتھارٹی نے تحریک طالبان پاکستان کے ملا فضل اللہ گروپ کے دہشتگردوں کی طرف سے لاہور میں حملوں کی وارننگ جاری کر دی ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب، ڈی جی رینجرز، ڈائریکٹر جنرلز آئی ایس آئی، آئی بی، ملٹری انٹیلی جنس، ایئر انٹیلی جنس اور ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لکھے گئے خفیہ خط میں ڈائریکٹر آپریشنز نیکٹا نے کہا ہے کہ ملا فضل گروپ کے دہشت گرد ایک خود کش بمبار کے ساتھ لاہور پہنچ چکے ہیں جو چینی شہریوں اور ان کے اداروں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خفیہ ایجنسیوں کو ٹارگٹ کر سکتے ہیں۔ نیکٹا نے صوبائی دارالحکومت میں سکیورٹی کے لئے سخت ترین اقدامات اور نگرانی کے لئے خصوصی احکامات جاری کیے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 726162
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش