QR CodeQR Code

پیپلزپارٹی نے نگراں وزیر اعظم کے لیے دو نام پیش کردیئے

20 May 2018 23:48

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے پیپلزپارٹی کو حتمی نام چننے کا مزید وقت دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ مزید ناموں پر بھی غور کرلیں اور منگل کو حتمی ناموں سے آگاہ کردیں۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی نے نگراں وزیر اعظم کے لیے دو نام پیش کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے نگراں وزیر اعظم کے لیے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دو نام پیش کیے گئے ہیں جن میں سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف اور سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے پیپلزپارٹی کو حتمی نام چننے کا مزید وقت دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ مزید ناموں پر بھی غور کرلیں اور منگل کو حتمی ناموں سے آگاہ کردیں۔
 


خبر کا کوڈ: 726172

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/726172/پیپلزپارٹی-نے-نگراں-وزیر-اعظم-کے-لیے-دو-نام-پیش-کردیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org