0
Monday 21 May 2018 00:29
شہزادہ ہیری اور میگن مارکل کی شادی

انگریزی جوڑے کی شادی میں لاکھوں لوگوں کی آنکھوں سے پوشیدہ رہنے والا منظر

تصاویر + ویڈیو
انگریزی جوڑے کی شادی میں لاکھوں لوگوں کی آنکھوں سے پوشیدہ رہنے والا منظر
اسلام ٹائمز۔ انگریزی شہزادے کی شادی 42 ملین ڈالر کی خطیر رقم سے ٹھاٹھ باٹھ کے ساتھ انجام پائی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ اس شادی کی لائیو کوریج کو دنیا میں دو ارب سے زائد لوگوں نے مشاہدہ کیا ہے۔ در حقیقت دنیا کی ایک چوتھائی آبادی اس پروگرام کے جلووں سے لطف اندوز ہوئے ہیں۔ چھوٹے شہزادے ہیری کی شادی برطانیہ کے سلطنتی خاندان میں رائج رسم و رواج کے مطابق انجام پائی۔ یہ سب کچھ تو صحیح صحیح دیکھا گیا لیکن جو چیز دیکھنے میں نہیں آئی وہ اسی میڈیا کی طرف سے پیش کیا جانے والا برطانیہ کا دوسرا چہرہ ہے۔ انگریزی اخبار انڈیپینڈنٹ اور گارڈین نے اپنی متعدد رپورٹس میں برطانیہ کے دوسرے چہرے کی طرف اشارہ کیا ہے۔ انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق انگلستان میں صرف 2017 ء کے دوران ایک لاکھ سے زائد بچے غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور رہے ہیں۔


 
اسی طرح گارڈین اپنی رپورٹ میں لکھتا ہے کہ گذشتہ 7 سال کے دوران برطانیہ میں غربت کی زندگی گذارنے پر مجبور بچوں کی تعداد دس لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔ جبکہ انڈیپنڈیٹ کی رپورٹ کے مطابق 2010 ء سے اب تک فقیر بچوں کی تعداد میں پچاس فیصد اضافہ ہوا ہے جو اب 3100000 (3.1 میلین) سے زائد ہو چکی ہے۔
 




گارڈین اپنی ایک اور رپورٹ میں برطانیہ کے متعصب معاشرتی طبقاتی نظام کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ یہ مجلہ رسمی اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھتا ہے کہ برطانیہ کے نادار اور غریب لوگوں کے رہائشی علاقوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور ان علاقوں میں ڈاکٹروں کی شدید کمی پائی جاتی ہے۔ ان اعداد و شمار کے مطابق ان علاقوں کے رہائشی غریب لوگوں کے پاس میڈیکل سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں اور یہ لوگ کسی ایک عام ڈاکٹر تک بھی رسائی رکھتے اور یہ لوگ کسی ایک ڈاکٹر کے ویزیٹ کے لئے لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے پر مجبور ہوتے ہیں۔
 


اینڈیپنڈیت نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ موجودہ حکومت کی جاری پالیسیز کے نتیجہ میں آئندہ سالوں میں ایک اعشاریہ پانچ میلیون غریب بچے موجودہ بچوں کی تعداد میں اضافہ ہو جائیں گے۔ اس رپورٹ کے مطابق غربت کی یہ لہر موجودہ حکومت کی رفاہی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
 


لندن نشین شاہی خاندان کے شاہی خرچوں کا برطانیہ کی تصویر کے اس دوسرے رخ کے ساتھ تقابلی جائزہ کا ایک سیدھا سادھا رشتہ ہے۔ بزنس انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق ملکہ الزبتھ کی سربراہی میں ہونے والی اس شاہی شادی پر بے پناہ خرچہ کیا گیا ہے۔ ملکہ کے ذاتی اثاثوں کا اندازہ 530 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔ اس عظیم ثروت کے علاوہ برطانیہ کے لوگ ہر سال نئے بجٹ میں 104 ملین ڈالر کی خطیر رقم ٹیکسز کی مد میں شاہی خاندان کے جاری اخراجات کے لئے ادا کرتے ہیں۔
 
 

مذکورہ شاہی جشن کا بلاواسطہ رابطہ تصویر کے پیچھے چھپے ایک دوسرے منظر سے بھی ہے۔ شاہی جوڑے کو بلا عیب و نقص ہاتھ پیلے کرنے اور بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے شاہی مراسم انجام دینے کیلئے برطانوی پلیس نے شاہی محل کے اطراف میں موجود بے گھر لوگوں کو بھی نہیں بخشا۔ پلیس کی طرف سے ان بے گھر لوگوں کو جو سڑک کنارے یا کسی فٹ پاتھ پر سوتے تھے اس علاقے کو ترک کرنے پر مجبور کر دیا۔ کہا جا رہا ہے کہ 46 ملین ڈالر کی اس شاہی شادی کے بجٹ میں تقریبا 32 ملین ڈالر اس شادی کے حفاظتی اقدامات پر خرچ کئے گئے ہیں۔







 
خبر کا کوڈ : 726175
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش