QR CodeQR Code

سی پیک اور ایل این جی معاہدوں کو عوام کے سامنے لایا جائے، جمشید دستی

20 May 2018 23:55

مظفرگڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ بھارت میں میٹرو روٹس بنے اور جاپان نے قر ضہ 0.1 سود پر دیا، لیکن پاکستان میں حیرت ہے کہ ہمارے دیرانہ دوست چین نے سات سے گیارہ فیصد تک سود پر قرضہ دیا ہے، اگرچہ سی پیک سے ترقی ہو گی لیکن اس کے ثمرات پاکستان کے عام شہری تک نہیں پہنچ رہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی نے کہا ہے کہ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کا شاخسانہ ہے کہ آج بھارت، امریکہ، اسرائیل، ایران اور افغانستان گٹھ جوڑ بن چکا ہے جو وقفے وقفے سے پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے بار بار مطالبات کے باوجود حکومت نے سی پیک معاہدوں کی دستاویزات اور ایل این جی گیس معاہدے کی دستاویز کو نا تو پارلیمنٹ میں پیش کیا اور نہ ہی عوام کے سامنے لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں میٹرو روٹس بنے اور جاپان نے قرضہ 0.1 سود پر دیا لیکن پاکستان میں حیرت ہے کہ ہمارے دیرانہ دوست چین نے سات سے گیارہ فیصد تک سود پر قرضہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگرچہ سی پیک سے ترقی ہوگی لیکن اس کے ثمرات پاکستان کے عام شہری تک نہیں پہنچ رہے۔ ان معاہدوں سے شریف خاندان نے جو کک بیکس حاصل کیے ہیں ان کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے۔ دریں اثنا انہوں نے بھارتی گولہ باری سے پاکستانی شہریوں کی شہادت پر بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ بھارت خطے میں بدامنی چاہتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 726176

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/726176/سی-پیک-اور-ایل-این-جی-معاہدوں-کو-عوام-کے-سامنے-لایا-جائے-جمشید-دستی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org