0
Monday 21 May 2018 00:32

22 اگست 2016ء کے بعد پہلا سیکٹر آفس ایم کیو ایم پاکستان کے حوالے کر دیا گیا

22 اگست 2016ء کے بعد پہلا سیکٹر آفس ایم کیو ایم پاکستان کے حوالے کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کا کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں قائم سیکٹر آفس ڈیڑھ برس زائد عرصے بندش کے بعد بہادرآباد گروپ کی قیادت کے حوالے کر دیا گیا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم بہادر آباد کے رہنماء عامر خان نے دیگر رہنماؤں و کارکنان کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی میں قائم سیکٹر آفس کا دورہ کیا۔ ایم کیو ایم بہادرآباد کو واپس کئے گئے سیکٹر آفس میں صفائی ستھرائی کے کام کا آغاز ہوگیا ہے۔ یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے بانی و قائد الطاف حسین کی 22 اگست 2016ء کو پاکستان مخالف تقریر کے بعد سے حکومت کی جانب سے متحدہ کے غیر قانونی دفاتر کو سیل اور مسمار کیا گیا تھا، جس میں مختلف سیکٹر آفسز کے ساتھ شاہ فیصل سیکٹر آفس کو بھی سیل کر دیا گیا تھا۔

حکومتی فیصلے کے پیش نظر ایم کیو ایم کے 13 دفاتر گرائے، جبکہ 218 آفس سیل کیے گئے تھے۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ گرائے جانے والے تمام دفاتر سرکاری املاک پر تعمیر کئے گئے تھے، تاہم سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے جن دفاتر کو سیل کیا گیا، ان میں سے سب غیر قانونی نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ شاہ فیصل کالونی میں قائم دفتر میں سیل کیے جانے کے وقت جانور بھی موجود تھے، جنہیں نکال لیا گیا تھا اور وہاں موجود مگرمچھوں کو کراچی کے چڑیا گھر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 726180
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش