QR CodeQR Code

سرگودہا، ڈمپر چنگ چی رکشا پر چڑھ دوڑا، 8 افراد جاں بحق

21 May 2018 02:58

عینی شاہدین نے بتایا کہ موٹر سائیکل رکشا ٹائر برسٹ ہونے سے الٹ گیا جس کے بعد پیچھے سے آنے والا ڈمپر اس پر چڑھ گیا اور اس میں سوار افراد کو ٹائروں تلے کچلتا چلا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے شہر سرگودھا میں ایک ڈمپر موٹر سائیکل رکشا پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بدقسمت موٹر سائیکل رکشا پل گیارہ سے لالیاں جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ موٹر سائیکل رکشا ٹائر برسٹ ہونے سے الٹ گیا جس کے بعد پیچھے سے آنے والا ڈمپر اس پر چڑھ گیا اور اس میں سوار افراد کو ٹائروں تلے کچلتا چلا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 6 افراد دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں اکبر، ممتاز، اکرم، سہیل، محبوب، 18 سالہ جہانگیر، 20 سالہ سرفراز سمیت ایک خاتون جنت بی بی شامل ہیں جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 726186

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/726186/سرگودہا-ڈمپر-چنگ-چی-رکشا-پر-چڑھ-دوڑا-8-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org