0
Monday 21 May 2018 09:49

کوئٹہ میں علماء اور ہزارہ کا قتل منظم منصوبہ بندی سے ہو رہا ہے، طاہر اشرفی

کوئٹہ میں علماء اور ہزارہ کا قتل منظم منصوبہ بندی سے ہو رہا ہے، طاہر اشرفی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ طاہر محمود اشرفی نے پاکستان علماء کونسل لاہور کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی اور عالمی حالات کا تقاضا ہے کہ قومی قیادت تعصبات سے بالا تر ہو کر ملکی استحکام کا سوچے، بھارت، امریکہ، اسرائیل، پاکستان اور عالم اسلام کیخلاف منصوبہ بندی کر چکے ہیں، پاکستان کو شام، عراق بنانے کے منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے متحد ہونا ہو گا، پاک فوج کیخلاف مہم کا مقصد پاکستان کی سلامتی اور استحکام کو کمزور کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہاء پسندی کیخلاف قومی بیانیہ کو عوامی آواز بنانا ہوگا۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان کیلئے داخلی اور خارجی سطح پر خطرات پیدا کرنے کا مقصد پاکستان کو ایٹمی قوت سے محروم کرنا ہے، سیاسی اور مذہبی قیادت کو ہر سطح پر غور و فکر کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر ملک میں فرقہ وارانہ تشدد پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، کوئٹہ میں علماء اور ہزارہ برادری کے افراد کا قتل ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بیٹھی پاکستان دشمن قوتوں کو بھارت، اسرائیل اور امریکہ کی امداد حاصل ہے، افغانستان کے امن کیلئے پاکستان نے ہر سطح پر کردار ادا کیا ہے لیکن افسوس کہ افغان حکومت اور خفیہ اداروں کی بھارت نوازی کی وجہ سے پاکستان میں عدم استحکام لانے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 726223
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش