0
Monday 21 May 2018 00:37

شام کے صوبہ حماہ میں دہشتگردوں کا اسلحے کا گودام دریافت

شام کے صوبہ حماہ میں دہشتگردوں کا اسلحے کا گودام دریافت
اسلام ٹائمز۔ شامی فوج کے بعض یونٹس نے صوبہ حماہ کے جنوبی نواحی علاقے میں پاکسازی کے دوران دہشت گردوں کے مورچوں اور اسلحے کے گوداموں سے فوجی ساز و سامان اور اسلحے کی بڑی تعداد دریافت کی ہے۔ شام کی سرکاری نیوز ایجنسی "سانا" نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ شامی فوج کے انجنیئرنگ یونٹ نے حماہ کے جنوب میں واقع قصبہ "حربنفسہ" میں داخل ہونے کے مرکزی راستے میں موجود دسیوں بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا دیا ہے۔ دہشت گردوں نے یہ بارودی سرنگیں شام کے شمالی علاقوں کی طرف فرار ہونے سے پہلے نصب کی تھیں۔ شامی فوج کے انجنیئرنگ یونٹ نے قصبہ "حربنفسہ" کے مرکز میں واقع ریلوے اسٹیشن کے دروازے پر نصب دس بموں کو ناکارہ بنا دیا اور حماہ کے ریلوے اسٹیشن کے نزدیک دہشت گردوں کے آپریشن رومز اور مورچے جو تقریباً 3 کیلومیٹر طولانی تھے، ان تک بھی دسترسی حاصل کرلی۔ شامی فوج نے دہشت گرد گروہوں "بٹالین حق" اور "بٹالین انصار"  کے دو سرغنوں کے ہیڈکوارٹرز بھی دریافت اور وہاں اپنا کنٹرول قائم کر لیا ہے۔ دہشت گرد 7 سے 15 مئی 2018ء کے دوران الرستن، القنطرہ اور تلبیسہ (صوبہ حمص) کی گزرگاہوں کے نزدیک سے خارج ہوئے تھے اور شام کی فوج نے ان علاقوں پر اپنا کنٹرول قائم کر لیا تھا۔ 
خبر کا کوڈ : 726327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش