0
Sunday 20 May 2018 22:12

یمن میں سعودی جارحین کا ڈرون تباہ، مغربی ساحل پر غیر ملکی ایجنٹوں کے وسیع حملے پسپا

یمن میں سعودی جارحین کا ڈرون تباہ، مغربی ساحل پر غیر ملکی ایجنٹوں کے وسیع حملے پسپا
اسلام ٹائمز۔ یمنی فوج کے ایک ذریعے نے یمن کے صوبہ حجہ میں سعودی جارحین کے ایک جاسوس ڈرون کے تباہ ہونے کی خبر دی ہے۔ المیادین کے مطابق ایک فوجی ذریعے نے بتایا یمن کے صوبہ حجہ میں "حرض" کے سرحدی علاقے کوہ "النار" میں جارح سعودی اتحادیوں کا ایک جاسوس ڈورن تباہ ہوگیا ہے۔ یمنی فوج اور رضاکار ملیشیا نے اتوار کے روز سعودی فوجیوں کی جانب سے جیزان میں کوه "الإم بی سی" کی طرف پیش قدمی کو روک دیا ہے، اس آپریشن میں سعودی حملہ آوروں کی کچھ تعداد ہلاک یا زخمی ہوئی ہے۔ اسی طرح یمنی فوج اور رضا کار ملیشیا یمن کے مغربی ساحل کے محاذ پر سعودی حملہ آوروں اور ان کے ایجنٹوں کی پیشقدمی کو روکنے میں بھی کامیاب ہوگئی ہے، ان آپریشنز میں حملہ آوروں اور انکے ایجنٹوں کی کچھ تعداد ہلاک اور زخمی ہوئی ہے۔ سعودی اتحاد کے ایجنٹوں کو ابھی تک یمن کے مغربی ساحل کے محاذ پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے ہاتھوں بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، دوسری جانب سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ تعز میں 4 بار بمباری کی ہے۔ سعودی حکومت نے 26 مارچ 2015ء سے عرب شدت پسند حکومتوں کا اتحاد تشکیل دیکر یمنی عوام کو اپنی سیاست کے لئے جھکانے اور ایک آزاد حکومت کی تشکیل کے خلاف ایک تباہ کن جنگ  شروع کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 726328
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش