0
Monday 21 May 2018 17:52

وزیر داخلہ نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ کیا اور بتی گل ہوگی

وزیر داخلہ نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ کیا اور بتی گل ہوگی
اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کے دوران ملک سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ کیا اور اس کے ساتھ ہی لائٹ چلی گئی۔ اسلام آباد میں وزیر داخلہ احسن اقبال تقریب سے خطاب کر رہے تھے کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا گیا اور اسی دوران تقریب میں لائٹ چلی گئی، بجلی جانے سے ایئر یونیورسٹی کا ایڈیٹوریم اندھیرے میں ڈوب گیا، جس کے بعد تقریب میں شامل شرکاء لوڈشیڈنگ کے بیان پرہنس پڑے اور قہقہے لگانے لگے۔ تقریب سے خطاب کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ ڈپریشن پیدا کرنے والے لوگ سقراط اور بقراط بنے ہوئے ہیں، ہر شام وہ ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر کہتے ہیں کہ پاکستان کا ستیا ناس اور بیڑا غرق ہو گیا، یہ شاید عوام کے نہیں ڈپریشن کی دوائیاں بیچنے والوں کے نمائندے ہیں، اقتصادی ترقی چوکے چھکوں کا میچ نہیں یہ ٹیسٹ میچ کی طرح ہے جس میں اسی کی جیت ہوگی کہ جو زیادہ وقت اور تحمل کے ساتھ کھیلے گا۔
خبر کا کوڈ : 726357
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش