0
Monday 21 May 2018 18:34

بن قاسم پاور اسٹیشن کے متاثرہ یونٹ سے بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی، کے الیکٹرک

بن قاسم پاور اسٹیشن کے متاثرہ یونٹ سے بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی، کے الیکٹرک
اسلام ٹائمز۔ کے الیکٹرک کے مطابق بن قاسم پاور اسٹیشن کے متاثرہ یونٹ سے بجلی کی پیداوار کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق اضافی پیداوار سے شہر میں بجلی کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ مستثنٰی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ تین گھنٹے سے کم کرکے ایک گھنٹہ کردیا گیا ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ لائن لاسز والے علاقوں میں تین سے ساڑھے سات گھنٹے کی معمول کے مطابق لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ بن قاسم پاور پلانٹ کے یونٹ کی خرابی کے سبب کے الیکٹرک کو 600 سے 700 میگا واٹ شارٹ فال کا سامنا ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے کہا گیا تھا کہ بن قاسم پاور پلانٹ کی مرمت 20 مئی تک مکمل ہو جائے گی جس کے بعد بجلی کی فراہمی میں بہتری آنے کی امید ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 726378
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش