0
Monday 21 May 2018 19:00

جامعہ بنوریہ کراچی نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا

جامعہ بنوریہ کراچی نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ جامعہ بنوریہ کراچی کے منتظم اعلیٰ مفتی نعیم نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور مفتی نعیم کے درمیان جامعہ بنوریہ کراچی میں ملاقات ہوئی، جہاں پر مفتی نعیم نے تمام علماء کرام کی جانب سے عام انتخابات میں حمایت کا یقین دلایا۔ اس موقع پر کراچی کے حالات اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ میری ذات کیلئے میرے ساتھ کھڑے نہ ہوں، آپ قوم کیلئے پی ٹی آئی کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا برا حال ہے، گاؤں میں تو بجلی آتی ہی نہیں ہے، ملک میں نہ بجلی ہے، نہ گیس ہے، نہ روزگار ہے، جبکہ مہنگائی میں لوگ ڈوب رہے ہیں، آزادی اور قانون نام کی چیز یہاں نہیں ہے، ٹارگٹ کلنگ یہاں ہے، حکومت پیسے بنانے میں لگی ہوئی ہے۔

اس موقع پر جامعہ بنوریہ کے منتظم اعلیٰ مفتی نعیم نے کہا کہ کے الیکٹرک کے باعث کراچی اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے، اس کے ڈائریکٹر کی تنخواہ 60، 60 لاکھ روپے ہے، چار ہزار کے قریب مزدوروں کو نکالا گیا، جس کے باعث آدھا کراچی تاریکی میں ڈوب گیا ہے، اس وقت کراچی کے اندر کوئی حکومت کے نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ بنوریہ میں 29 ممالک کے بچے پڑھتے ہیں، اب یہ پیغام پوری دنیا میں چلا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 726389
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش