0
Monday 21 May 2018 21:49

مقبوضہ کشمیر، عیدگاہ چلو پروگرام پر قدغن، شہر میں بندشیں

مقبوضہ کشمیر، عیدگاہ چلو پروگرام پر قدغن، شہر میں بندشیں
اسلام ٹائمز۔ پائین شہر میں کرفیو جیسی بندشیں سختی کے ساتھ عائد کر کے ریاستی پولیس اور انتظامیہ نے عیدگاہ چلو پروگرام کو ناکام بنایا جبکہ ممکنہ احتجاجی و تعزیتی مارچ کے پیش نظر میرواعظ عمر فاروق سمیت کئی مزاحمتی لیڈران کو گھروں اور پولیس تھانوں میں بند رکھا گیا۔ اس دوران شہید میرواعظ مولوی محمد فاروق اور شہید عبدالغنی لون کی برسیوں کے موقع پر دی گئی ہڑتال سے معمول کی زندگی مفلوج رہی جبکہ ریل سروس بھی معطل رہی۔ قابض انتظامیہ نے میرواعظ مولوی محمد فاروق، خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کی برسیوں کے سلسلے میں شہر کے سات پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں پابندیاں عائد کیں۔ حکام کو اس بات کا خدشہ لاحق تھا کہ شہر خاص میں پابندیاں نہ رکھے جانے سے امن و قانون کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔

ہڑتال کی اپیل مزاحمتی پسند قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے کی تھی۔ انہوں نے دونوں حریت رہنماؤں کی برسیوں کے موقع پر عیدگاہ کے مزار شہداء پر فاتحہ خوانی کی تقریب اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے وہاں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کر رکھا تھا۔ تاہم انتظامیہ نے سرینگر کے پائین شہر میں کرفیو جیسی پابندیاں نافذ اور متعدد سینئر مزاحمتی راہنماؤں کو نظربند کرکے پروگرام کو ناکام بنادیا۔ ضلع مجسٹریٹ کے احکامات کے مطابق امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے سول لائنز کے پانچ اور پائین شہر کے سات پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں پابندیاں نافذ رہیں۔
خبر کا کوڈ : 726396
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش