0
Monday 21 May 2018 22:19

جے یو آئی (ف) کا فاٹا انضمام کیخلاف اہم شاہراہیں بند کرنے کا اعلان

جے یو آئی (ف) کا فاٹا انضمام کیخلاف اہم شاہراہیں بند کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ جمیعت علماء اسلام (ف) نے فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے خلاف پاک افغان شاہراہ اور کوہاٹ روڈ بطور احتجاج بند کرنے کا اعلان کردیا۔ گذشتہ روز جے یو آئی (ف) فاٹا کے امیر مفتی عبدالشکور، جنرل سیکرٹری اعجاز شنواری اور سیکرٹری اطلاعات جہاد شاہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ جے یو آئی ف نے فاٹا انضمام کا فیصلہ مسترد کردیا ہے جو ایک غیر ملکی ایجنڈا ہے اور ان کے لئے کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ حکومت نے قبائلی عوام کی مرضی کے خلاف ان پر یہ فیصلہ مسلط کیا ہے جس کے خلاف کل وہ پاک افغان شاہراہ اور انڈس ہائی وے کو بیک وقت بند کریں گے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔ واضح رہے کہ جے یو آئی (ف) نے ایک ایسے وقت میں احتجاج کا اعلان کیا ہے، جب قومی سلامتی کمیٹی اور وفاقی کابینہ کی فاٹا اصلاحات کی منظوری کے علاوہ پارلیمانی جماعتیں بھی فاٹا انضمام پر متفق ہوئی ہیں۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں تمام متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی گئی کہ فاٹا انضمام کیلئے قانونی و انتظامی طریقہ کار پارلیمان میں موجود دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد وضع کیا جائے۔ واضح رہے کہ فاٹا انضمام کے حواے جے یو آئی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے فاٹا میں ریفرڈم کرایا جائے جس کے بعد قبائلی عوام کی خواہشات کے مطابق فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 726411
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش