QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

21 May 2018 22:21

سکیورٹی ذرائع کے مطابق میران شاہ بائی پاس روڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے بھاری مقدار میں بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق میران شاہ بائی پاس روڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے بھاری مقدار میں بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع ملنے پر یہ مواد ناکارہ بنا دیا، تاہم فوری طور یہ نہیں بتایا گیا کہ بارودی مواد کی مقدار کتنی تھی یا اس سلسلے میں کوئی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے یا نہیں۔


خبر کا کوڈ: 726412

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/726412/شمالی-وزیرستان-میں-دہشت-گردی-کا-بڑا-منصوبہ-ناکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org