0
Monday 21 May 2018 22:37

بھارت کا جنونی وزیراعظم عالمی دہشتگرد ہے، صاحبزادہ حامد رضا

بھارت کا جنونی وزیراعظم عالمی دہشتگرد ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین اور نظام مصطفے متحدہ محاذ کے سیکرٹری جنرل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ریاست سے وفاداری مشکوک ہو چکی ہے، سابق نااہل وزیرعظم ذہنی مریض بن چکا ہے، کوئی محب وطن اور عزت دار آدمی ن لیگ کا ٹکٹ نہیں لے گا، عالم اسلام کے اتحاد کے بغیر فلسطینیوں اور کشمیریوں کی داد رسی ممکن نہیں، کشمیر و فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہ ہونا افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انٹرنیشنل یہودی لابی کا کھلونا بن کر اسلام اور مسلمانوں کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے، نواز شریف کو اپنے کالے کرتوتوں کی سزا مل رہی ہے، عالمی حمایت نہ ملنے کی وجہ سے نواز شریف پر بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ طاری ہے، ن لیگ کی نااہل حکومت نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں پھنسا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک پچھلے ستر برسوں میں اتنا مقروض نہیں جتنا پچھلے پانچ سالوں کے دوران ہوا، نواز شریف ملک دشمن قوتوں کا آلہ کار بن کر چمڑی اور دمڑی بچانے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہا ہے، شریف خاندان تیس سال سے جمہوریت کے لبادے میں کرپشن کر رہا ہے، بھارت ہمارے اندرونی حالات سے فائدہ اٹھا رہا ہے، نواز شریف اور ان کی بیٹی ملک میں انتشار اور فساد پھیلا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹاؤن شپ میں حاجی رانا شرافت علی قادری کے ڈیرے پر علماء و مشائخ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ بھارت کا جنونی وزیراعظم عالمی دہشتگرد ہے، بھارت نے پاکستان پر غیر اعلانیہ جنگ مسلط کر رکھی ہے، عالمی امن کیلئے تصفیہ طلب تنازعات کا حل ضروری ہے، سعودی عالمی مسلم فوجی اتحاد نے فلسطینیوں کو اسرائیلی مظالم سے نجات دلانے کیلئے کچھ نہیں کیا، قبلہ اوّل کی آزادی کیلئے مسلم ممالک متحد ہوں، خاک اور خون میں لتھڑا فلسطین عالم اسلام کی راہ دیکھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت بھارتی اشتعال انگیزی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائے، بھارت ورکنگ باؤنڈری پر شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنا کر عالمی قوانین اور انسانی اقدار کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ سپریم کورٹ قرضے معاف کرانے والے افراد اور کمپنیوں سے ایک ایک پائی وصول کر کے قومی خزانے میں واپس لائے۔ کرنل سہیل عابد شہید کی قربانی نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ پاکستان دشمن عالمی طاقتوں کے وار سے بچنے کیلئے تمام آئینی اداروں کا ایک پیج پر ہونا ناگزیر ہے، فوج، عدلیہ اور نیب کی کردارکشی کرنا بھارت کو خوش کرنے کے مترادف ہے۔
خبر کا کوڈ : 726414
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش