QR CodeQR Code

بلوچستان کی ترقی کیلئے اچھے طرز حکمرانی کی ضرورت ہے، جام کمال خان

22 May 2018 16:35

کوئٹہ میں‌ پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کو زبانی کلامی جمع خرچ سے ہٹ کر عملی معنوں میں حل کیا جائے۔ بہت وقت ضائع ہوچکا، اب وقت ضائع کرنیکی کوئی گنجائش نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے معاملات پیچیدہ نہیں، تو اتنے آسان بھی نہیں ہیں۔ بلوچستان پیچیدہ قبائلی معاملات، گورننس، بیروزگاری سمیت بہت سے مسائل سے دوچار ہے، جن کو حل کرنے کے لئے بلا تاخیر قابل عمل اقدامات کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جام کمال خان نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی ایک نئی پارٹی ضرور ہے، تاہم اس میں شامل لوگ بلوچستان سے اسطرح منسلک ہیں، جس طرح ہم، آپ اور ایک عام شہری ہے۔ اس نئی پارٹی نے بلوچستان کے لئے بہت سا کام کرنا ہے۔ بلوچستان میں اچھے طرز حکمرانی کے قیام کی اشد ضرورت ہے، تاکہ عوام حکومتی اقدامات کے ثمرات سے استفادہ کر سکیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کو زبانی کلامی جمع خرچ سے ہٹ کر عملی معنوں میں حل کیا جائے۔ بہت وقت ضائع ہو چکا، اب وقت ضائع کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے پلیٹ فارم سے سب کو ساتھ لیکر ایک اچھے اور ترقی یافتہ بلوچستان کے لئے کام کریں گے۔ بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اب بلوچستان میں ہی فیصلے کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 726624

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/726624/بلوچستان-کی-ترقی-کیلئے-اچھے-طرز-حکمرانی-ضرورت-ہے-جام-کمال-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org