0
Tuesday 22 May 2018 17:43

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کیلئے حکمراں جماعت پیپلز پارٹی کا مزید 3 ناموں پر غور

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کیلئے حکمراں جماعت پیپلز پارٹی کا مزید 3 ناموں پر غور
اسلام ٹائمز۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ کیلئے حکمراں جماعت پیپلز پارٹی 3 ناموں پر غور کررہی ہے۔ سندھ میں پارلیمانی جماعتوں کا نگراں وزیراعلی کے لئے مختلف ناموں پر غور جاری ہے تاہم تاحال کسی پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔ قائد ایوان مراد علی شاہ اور قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کے درمیان تاحال رسمی بیٹھک بھی نہ ہوسکی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان غیر رسمی ملاقات کل وزیراعلی ہاؤس میں ہوگی جب کہ باضابطہ ملاقات 24 مئی کو ہوگی۔ سندھ میں حُکمران جماعت پیپلز پارٹی نگران وزیراعلیٰ کے لئے 3 ناموں پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے جن میں حمیر سومرو، ڈاکٹر یونس سومرو اور جسٹس (ر) غلام سرور کورائی شامل ہیں۔ حمید سومرو سابق وزیراعلی اللہ بخش سومرو کے پوتے اور پیشے کے لحاظ سے انجنئیر ہیں، ڈاکٹر یونس سومرو معروف آرتھوپیڈک سرجن ہیں اور جسٹس (ر) غلام سرور سندھ ہائی کورٹ کے سابق جج ہیں۔ سندھ حکومت کا ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ، ڈاکٹر قیوم سومرو، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سمیت دیگر ناموں پر بھی غور جاری ہے۔ ادھر ایم کیو ایم سابق مشیرِ داخلہ آفتاب احمد شیخ اور دیگر ناموں پر غور کررہی ہے۔ فنکشنل لیگ کی جانب سے سید غوث علی شاہ کا نام دیا جاچکا ہے۔ تاہم تحریکِ انصاف اور مسلم لیگ (ن) تاحال نگراں وزیراعلی کے لئے نام پیش نہیں کرسکی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 726645
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش