0
Wednesday 23 May 2018 10:49

ملت کشمیر بھارتی فوج کی فریبی پارٹیوں میں شامل نہ ہوں، سید علی گیلانی

ملت کشمیر بھارتی فوج کی فریبی پارٹیوں میں شامل نہ ہوں، سید علی گیلانی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی شاہ گیلانی نے شوپیان میں فوجی اہلکاروں کے آپریشن کے تحت عام اور نہتے لوگوں پر گولیاں برسا کر چار معصوم بچیوں کو شدید زخمی کرنے کی پُرزور الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ جابروں اور غاصبوں کی ہمیشہ سے یہ خصلت رہی ہے کہ وہ محکوموں کو پہلے زخم دیتے ہیں پھر اس پر نمک پاشی کرکے ان کے درد اور کرب میں اضافہ کرتے ہوئے دلی و ذہنی تسکین حاصل کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہی وہ فوج ہے جو عرصہ دراز سے ریاست کے طول و عرض میں بالعموم اور جنوبی کشمیر میں بالخصوص عام لوگوں کے قتل عام میں سر تا پا شامل ہے۔ سید علی شاہ گیلانی نے عوام کو خبردار کیا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں فوج ہر شہر میں افطار پارٹیوں کا انعقاد کرکے لوگوں کے ساتھ رابطہ بڑھاکر اور گل مل ہوکر کشمیریوں کے خون سے رنگے اپنے ہاتھوں کو دھونے کی مذموم کوشش کریں گے، لہٰذا تمام ملت کشمیر شوپیان کے غیور عوام کی طرح ان فریبی پارٹیوں میں شامل نہ ہوں۔
خبر کا کوڈ : 726648
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش