0
Tuesday 22 May 2018 18:20

ایم ایم اے ظلم اور جرم کی سیاست کو دفن کر دے گی، شاہ اویس نورانی

ایم ایم اے ظلم اور جرم کی سیاست کو دفن کر دے گی، شاہ اویس نورانی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور متحدہ مجلس عمل کے ترجمان صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے جے یو پی کے پی کے کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا تالاب گندی مچھلیوں سے بھر چکا ہے، سیاسی راہنماؤں کو غدار قرار دینے کا سلسلہ بند ہونا چایئے، کشن گنگا ڈیم کی تعمیر پاکستان کیخلاف بھارتی آبی دہشتگردی ہے، حکومت بھارتی آبی جارحیت کیخلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائے، لوٹوں کو قبول کرنیوالے ملک میں تبدیلی نہیں لا سکتے، قوم نے ایم ایم اے کو اپنی امیدوں کا مرکز بنا لیا ہے، کتاب کا نشان علم اور شعور کا نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل پی ٹی آئی، پی پی پی اور ن لیگ کو ٹف ٹائم دے گی، سیاست میں لوٹا ساز فیکٹریوں کا عمل دخل ختم کرنا ہوگا، ایم ایم اے ظلم اور جرم کی سیاست کو دفن کر دے گی، دینی طبقات الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کیلئے کمر بستہ ہو جائیں، گھر گھر جا کر نظام مصطفے کے نام پر ووٹ مانگیں گے۔ صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ عام انتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں، الیکشن میں دھاندلی برداشت نہیں کریں گے۔ فرزندان اسلام سیاسی فرعونوں کا مقابلہ کرنے کے لئے صف بندی کر لیں۔ الیکشن میں حق اور باطل کا تاریخی معرکہ ہو گا۔ ایم ایم اے باکردار اور باصلاحیت امیدوار انتخابی میدان میں اتارے گی۔ شاہ اویس نورانی کا مزید کہنا تھا کہ سو دن کے پلان پیش کرنیوالے پہلے پانچ سالوں کا حساب اور جواب دیں، خیبر پختونخواہ میں پی ٹی آئی کی حکومتی کارکردگی مایوس کن ہے، خیبر پختونخواہ میں اگلی حکومت ایم ایم اے کی ہوگی، خیبرپختنونخواہ کی عوام پی ٹی آئی کی حکومت سے مایوس ہے۔
خبر کا کوڈ : 726661
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش