0
Tuesday 22 May 2018 19:18

وفاقی کابینہ کیجانب سے فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کی آئینی ترمیم کی منظوری مل گئی 

وفاقی کابینہ کیجانب سے فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کی آئینی ترمیم کی منظوری مل گئی 
اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ نے فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے لئے آئینی ترمیم کی منظوری دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کابینہ نے فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے لئے آئینی ترمیم کی منظوری دینے کے ساتھ ساتھ اجلاس میں فاٹا انضمام کی آئینی ترمیمی مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کرنیکی بھی منظوری دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت پہلے ہی قومی اسمبلی کی مدت مکمل ہونے سے قبل 30ویں آئینی ترمیم منظور کرانے کا فیصلہ کرچکی ہے جس کے ذریعے فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کیا جائے گا تاہم حکومتی اتحادی مولانا فضل الرحمٰن اور محمود اچکزئی بدستور فاٹا کے خیبرپختونخوا سے انضمام پر ناراض ہیں۔کابینہ اجلاس میں ملک کی پہلی نیشنل ٹیکنیکل اینڈ ووکشینل پالیسی اور وفاقی وزارت آئی ٹی کی پہلی ڈیجیٹل پاکستان پالیسی کی بھی منظوری دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے اینٹی نارکوٹکس اور بینکنگ، خصوصی عدالتوں کے ججز کی تقرری اور وفاقی کابینہ میں چیئرمین کاپی رائٹس بورڈ کی تعیناتی کی بھی منظوری دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے خصوصی فوجی عدالتوں میں کیسز کے ٹرائل اور پاکستان ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ کے ایم ڈی کی تعیناتی کی منسوخی کی بھی منظوری دی ہے۔ وفاقی کابینہ نے گلگت بلتستان کے حوالے سے بھی کئی اہم فیصلے کئے ہیں جس کے تحت گلگت بلتستان کونسل ایڈوائزری بورڈ کے طور پر کام کرے گا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان حکومت کو مالی و انتظامی اختیارات منتقل کئے جائیں گے اور گلگت بلتستان کو دیگر صوبوں کے عوام کی طرح حقوق حاصل ہوں گے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز گلگت بلتستان آرڈر 2018ء کا نفاذ کیا گیا، جس کے بعد گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی اب گلگت بلتستان اسمبلی کہلائے گی اور گلگت بلتستان کو ایکنک اور ارسا سمیت تمام وفاقی مالیاتی اداروں میں نمائندگی مل گئی۔
 
خبر کا کوڈ : 726667
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش