0
Monday 21 May 2018 19:23

شامی دارالحکومت سے دہشتگردوں کا انخلاء مکمل، 7 سال بعد پورے صوبہ دمشق میں امن بحال

شامی دارالحکومت سے دہشتگردوں کا انخلاء مکمل، 7 سال بعد پورے صوبہ دمشق میں امن بحال
اسلام ٹائمز۔ آج دوپہر تک دہشت گرد عناصر نے اپنے زیر قبضہ علاقوں میں موجود اپنے تمام ٹھکانوں، اسلحے کے گوداموں اور دستاویزات کو آگ لگا دی، تاکہ دمشق شہر کے جنوب میں ان کی کوئی نشانی باقی نہ رہے۔ شامی فوج اور مقاومتی فورسز کے مجاہدین دمشق کے جنوب میں دہشت گرد عناصر کے ساتھ چند ہفتوں کی شدید لڑائی کے بعد ان تمام متاثرہ علاقوں کو اپنے کنٹرول میں کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ایک میدانی ذریعے نے جنوب دمشق کی تازہ ترین صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ہفتے شامی فوج اور مقاومتی فورسز نے دہشت گرد عناصر کے خلاف حجر الاسود، التقدم کے محلوں اور یرموک کے کیمپ پر آخری ضرب لگائی۔ اس میدانی ذریعے کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد گروہ داعش کے سرغنوں نے اس ہفتے کے آغاز سے ہی اپنے زیر قبضہ علاقوں سے خارج ہونے کا گرین سگنل دے دیا تھا، محاصرے کا دائرہ تنگ ہونے کے ساتھ ہی دہشت گردوں نے صوبہ حمص کے مشرق اور دیرالزور کے صحرا کی طرف منتقل ہونے پر آمادگی کا اعلان کر دیا تھا۔ انہوں نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ شام کی فوج اور فلسطین کی مقاومتی فورس کی جانب سے جنوبی دمشق میں وسیع پیمانے پر پیشرفت نے دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا۔ کل دوپہر، معاہدے کے پہلے مرحلے میں، دہشت گردوں کے ہاتھوں گرفتار خواتین اور بچوں کی آزادی اور اس کے بعد شہداء کے پاکیزہ اجساد کو شامی فوج کے حوالے کیا گیا تھا۔

اس میدانی ذریعے نے یہ بتایا کہ فریقین کے درمیان مذاکرات غیر رسمی طور پر جاری ہیں، آج دوپہر سے پہلے بچوں اور خواتین کی آزادی اور شہداء کے اجساد تحویل دینے کا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے۔ اسی دوران دہشت گردوں عناصر حجر الاسود کے محلے سے خارج اور یرموک کیمپ منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گذشتہ روز معاہدے کے پہلے مرحلے میں، دہشت گرد عناصر کا ایک گروہ اپنے خاندان کے ساتھ دمشق کے جنوب سے خارج ہوگیا ہے، تاکہ ایک ہی وقت میں معاہدے پر عملدرآمد جاری رکھنے کا سلسلہ فراہم کیا جائے۔ آج دوپہر تک دہشت گرد عناصر نے اپنے زیر قبضہ علاقوں میں موجود اپنے تمام ٹھکانوں، اسلحے کے ذخائر اور دستاویزات کو آگ لگا دی، تاکہ دمشق شہر کے جنوب میں ان کا کوئی نشان باقی نہ رہے۔ آخرکار آج بعد از ظہر تک تمام دہشت گرد عناصر اپنے خاندانوں کے ساتھ مقبوضہ علاقوں کے محلوں حجر الاسود، التقدم اور یرموک کیمپ سے خارج اور صوبہ حمص کے مشرقی اور صوبہ دیزالزور کے مغرب میں منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہشت گرد عناصر اور ان کے خاندانوں پر مشتمل 72 بسیں دمشق کے جنوب سے خارج ہوگئی ہین اور 7 سال کے بعد شام کے دارالحکومت کا سکون واپس لوٹ آیا ہے۔ دمشق کے جنوب سے داعشی دہشت گردوں کے اخراج کے بعد ماہرین کی ٹیموں نے متاثرہ علاقوں کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ یوں 7 سال کے بعد پورا صوبہ دمشق شامی فوج کے کنٹرول میں آگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 726668
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش