0
Wednesday 23 May 2018 04:41

نعیم الحق نے دانیال عزیز کو تھپڑ مار دیا

نعیم الحق نے دانیال عزیز کو تھپڑ مار دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء نعیم الحق نے مسلم لیگ نواز کے رہنماء دانیال عزیز کو تھپڑ جڑ دیا۔ یہ تھپڑ کسی نجی محفل میں نہیں بلکہ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں رسید کیا گیا۔ نجی چینل کے پروگرام میں پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق اور مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وزیر مملکت برائے نجکاری دانیال عزیز سمیت دیگر شریک تھے کہ اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان کسی بات پر بحث ہوئی، یہ تنازعہ اُس وقت شدت اختیار کرگیا جب دوران پروگرام دانیال عزیز نے نعیم الحق کو چور کہا، جس پر نعیم الحق اشتعال میں آگئے اور دانیال عزیز کو تھپڑ رسید کردیا جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان زبانی جنگ چلتی رہی۔ اس پروگرام میں میزبان کے ہمراہ پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ اور سینیئر تجزیہ کار افتخار احمد بھی موجود تھے جبکہ پروگرام کے  دوران شو کے میزبان دونوں رہنماؤں کو جھگڑے سے روکتے رہے۔
خبر کا کوڈ : 726723
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش