QR CodeQR Code

ورلڈ بینک سندھ طاس معاہدہ کی پاسداری کرائے، مسعود خان

23 May 2018 09:54

مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے صدر آزاد ریاست کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نے کشن گنگا پن بجلی منصوبہ کا افتتاح کر کے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی۔


اسلام ٹائمز۔ صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کشن گنگا پن بجلی منصوبہ کا افتتاح کر کے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی، بھارت نے نہ صرف بین الاقوامی مصالحت کاری کے عمل سے گھنائونا مذاق کیا بلکہ ورلڈ بینک اور پاکستان کو بھی دھوکہ دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں مختلف بار ایسوسی ایشنز اور پریس کلبز کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صدر آزادکشمیر نے ورلڈ بینک کے صدر سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے ہندوستان کو سندھ طاس معاہدے پر عمل کرنے پر زور دے۔ اس موقع پر صدر نے مظفرآباد، میرپور، راولاکوٹ، نیلم بار ایسوسی ایشنز اور پریس کلب کے صدور کو چیک تقسیم کئے۔ صدر نے پرنسپل آغوش فائونڈیشن راولاکوٹ کو بھی چیک دیا۔


خبر کا کوڈ: 726736

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/726736/ورلڈ-بینک-سندھ-طاس-معاہدہ-کی-پاسداری-کرائے-مسعود-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org