QR CodeQR Code

حکومت آئینی ترامیم کے سلسلے میں ابہام ختم کرے، بیرسٹر سلطان

23 May 2018 10:00

افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ان ترامیم کے ذریعے آزاد کشمیر کے مالی و انتظامی اختیارات بڑھتے ہیں تو اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ راجہ فاروق خان آئینی ترامیم کے سلسلے میں ابہام ختم کریں اور تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں، ان ترامیم کے ذریعے آزاد کشمیر کے مالی و انتظامی اختیارات بڑھتے ہیں تو اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں اپنے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چوہدری محبوب سابق ممبر کشمیر کونسل، سابق مشیر چوہدری اخلاق ایڈووکیٹ، عادل ملک، ملک نثار اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 726737

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/726737/حکومت-ا-ئینی-ترامیم-کے-سلسلے-میں-ابہام-ختم-کرے-بیرسٹر-سلطان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org