QR CodeQR Code

حکومت نے کشن گنگا ڈیم پر واضح موقف نہیں اپنایا، سردار عتیق

23 May 2018 11:15

پارلیمانی پارٹی کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے ایم سی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ڈیم کی تعمیر سے خطہ عدم توازن کا شکار ہو سکتا ہے، حکومت کو دو ٹوک پالیسی اختیار کرنی چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے کشن گنگا ڈیم پر واضح موقف نہیں اپنایا، ڈیم کی تعمیر سے خطہ عدم توازن کا شکار ہو سکتا ہے، حکومت کو دو ٹوک پالیسی اختیار کرنی چاہیے۔ متنازعہ کشن گنگا ڈیم کی تعمیر کا عالمی برادری کو بھی نوٹس لینا چاہیے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ایم ایل اے ہاسٹل میں پارلیمانی پارٹی کے ممبران اور سینئر عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ممبر اسمبلی ملک محمد نواز، سردار صغیر چغتائی، پارٹی رہنما پیر سید مرتضیٰ گیلانی، دیوان علی خان چغتائی اور دیگر بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 726753

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/726753/حکومت-نے-کشن-گنگا-ڈیم-پر-واضح-موقف-نہیں-اپنایا-سردار-عتیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org