QR CodeQR Code

پی ٹی آئی کی ٹکٹ کیلئے فاٹا سے خواہشمندوں کے انٹرویوز مکمل

23 May 2018 12:04

فاٹا کی قومی اسمبلی کی 12 نشستوں کیلئے ماضی کے برعکس اس بار بہت بڑی تعداد میں پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستیں جمع ہوئی ہیں، جنکی تعداد 72 بتائی جا رہی ہے۔ یوں ایک حلقہ کیلئے اوسطاً 6 امیدوار میدان میں ہیں جسکے بعد سکروٹنی و سکریننگ کے مراحل مکمل کئے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے فاٹا کیلئے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمندوں کی انٹرویوز مکمل کر لئے ہیں، جس کے بعد شارٹ لسٹنگ کرکے فہرست مرکز کو بھجوائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق فاٹا کی قومی اسمبلی کی 12 نشستوں کیلئے ماضی کے برعکس اس بار بہت بڑی تعداد میں پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستیں جمع ہوئی ہیں، جن کی تعداد 72 بتائی جا رہی ہے۔ یوں ایک حلقہ کیلئے اوسطاً 6 امیدوار میدان میں ہیں جس کے بعد سکروٹنی و سکریننگ کے مراحل مکمل کئے گئے، بعدازاں انٹرویوز شروع ہوئے جو گذشتہ روز مکمل ہوگئے ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق شارٹ لسٹنگ کی جا رہی ہے جس کے بعد ٹکٹ کے اجراء کیلئے نام مرکزی قیادت کے پاس بھجوا دیئے جائیں گے، جہاں سے پھر امیدواروں کو ٹکٹ جاری ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ضرورت پڑنے پر شارٹ لسٹ امیدواروں کے انٹرویوز مرکزی بورڈ میں بھی کئے جا سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 726755

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/726755/پی-ٹی-آئی-کی-ٹکٹ-کیلئے-فاٹا-سے-خواہشمندوں-کے-انٹرویوز-مکمل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org