0
Wednesday 23 May 2018 12:31

ایم ایم اے کا پشاور کی نشستوں کی تقسیم پر اتفاق

ایم ایم اے کا پشاور کی نشستوں کی تقسیم پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ متحدہ مجلس عمل ضلع پشاور نے پشاور کی قومی و صوبائی اسمبلیوں کی اکثریتی نشستوں پر اتفاق رائے سے تقسیم کا پہلا مرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل کر لیا ہے، جبکہ باقی ماندہ نشستوں پر حتمی فیصلے کیلئے اگلا اجلاس 24 مئی کو طلب کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم ایم اے میں شامل 5 جماعتوں کے قائم کردہ پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس ایم ایم اے ضلع پشاور کے صدر صابر حسین اعوان کی سربراہی میں منعقد ہوا، جس میں پارلیمانی بورڈ کے ممبران مولانا خیر البشر، حاجی غلام علی، بحراللہ ایڈووکیٹ، عتیق الرحمٰن، مولانا عاقل وزیر چشتی، مولانا عبد الرب، قاری عاصم سمیع اور دیگر نے شرکت کی۔ مولانا مدنی کے مطابق اجلاس میں جنرل الیکشن کے حوالے سے سیٹوں کی تقسیم پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور ضلع پشاور کی 5 قومی و 14 صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اتفاق رائے سے اکثر نشستوں پر تقسیم کا عمل مکمل کر لیا گیا جبکہ باقی ماندہ نشستوں کی تقسیم کے حوالے سے اگلا اجلاس 24 مئی کو طلب کر لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 726763
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش